اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

گال ٹیسٹ : سری لنکا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے بھارت کو63 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے اور بھارت کو یوم آزادی پر شکست کا داغ لگ گیا۔

بھارت کی یوم آزادی، کرکٹ ٹیم کی بربادی بن گئی، ایشون کی بولنگ کا جواب ہیراتھ نے دیا، چندی مل کی عمدہ بیٹنگ کے بعد ہیراتھ نے ہاری ہوئی بازی جیت میں بدل دی، ہیراتھ کی گھومتی گیندوں نے بھارتی بلے بازوں کو ایسا گھمایا کہ کوئی نہ ٹھر سکا۔

اسٹار بیٹسمین اور ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھون، شرما، ہیراتھ کے سامنے سب بے بس نظر آئے، ابتدائی دو روز تک بھارت کا پلڑا بھاری رہا لیکن تیسرے روز چندی مل کی ناقابل شکست سینچری ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی، چوتھے روز ہیراتھ نے کایا پلٹ دی اور سات وکٹیں لے اڑے۔

بھارتی ٹیم صرف ایک سو بارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی، چندی مل میچ کے بہترین کھلاڑی پائے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بیس اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں