تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کینسر کے جدید اور مفت علاج کے لیے سندھ حکومت کا زبردست فیصلہ

خیرپور: سندھ کے شہر گمبٹ میں کینسر کے مفت علاج کے لیے سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں کینسر کے مفت علاج کے لئے پروٹان بیم تھراپی کینسر سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت گمبٹ میں کینسر کے مفت علاج کے لئے پروٹان تھراپی یونٹ قائم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں پروٹان تھراپی طریقہ علاج پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کے سربراہ ڈاکٹر رحیم بخش، لاڑکانہ انسٹی ٹٰوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالصمد سمیت دیگر ماہرین موجود تھے جنہوں نے پروٹان تھراپی کے طریقہ علاج کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری سندھ کو پروٹان تھراپی طریقہ علاج پر آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی حاصل ہونے سے پاکستان کینسر کا اس طریقے سے علاج کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ: جگر کے 50 ٹرانسپلانٹ مفت کرنے کا اعلان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گمبٹ میں پروٹان تھراپی کی سہولت فراہم ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 50 مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد کو مزید بڑھایا بھی جا سکے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں کُل 89 پروٹان تھراپی مشینوں کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

پروٹان تھراپی سے علاج کیسے ممکن ہے؟

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پروٹا تھراپی علاج میں مریض کا آپریشن کیے بغیر وائیٹل آرگن (جگر، پھیپھڑو، گڑدے وغیرہ) کا علاج ممکن ہوسکے گا جبکہ مریض کی جلد صحت یابی بھی یقینی ہوگی کیونکہ اس کی مدد سے مریض کے پٹھوں (ٹشوز) کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے اثرات کو ختم کیا جاتا ہے، جس سے روایتی علاج میں آنے والے اخراجات نصف سے بھی کم ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جگر کے 200 ٹرانسپلانٹ بالکل مفت، سندھ کے سرکاری اسپتال کا منفرد ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر ایک ہزار ملین روپے کی لاگت آئے گی، اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری ارسال کی جائے گی اور منظوری ملتے ہی پروٹان تھراپی مشین درآمد کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں