پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

جنوبی افریقا سے وائٹ واش، میدان میں ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعرے (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے خلاف 25 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں اپنے ہی گھر میں بدترین شکست پر بھارتی شائقین گوتم گمبھیر پر برس پڑے۔

جنوبی افریقا نے گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے تاریخی مارجن سے ہرا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی شائقین کے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 کی عبرتناک شکست کے زخم بھی ہرے ہوگئے۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین ٹیم کی شکست پر سخت غصے میں تھے، انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو نشانہ بناتے ہوئے‘گوتھم گمبھیر ہائے ہائے’کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار 2024 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی ہوم ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کا شکار ہوا تھا، اب محض ایک سال سے بھی کم عرصے کے وقت میں اسے ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2-0 کی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، دوسرے ٹیسٹ میں بھی عبرتناک شکست

یہ پہلا موقع ہے جب پروٹیز نے 25 سالوں میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے اور بھارت کو اس کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی شکست دیتے ہوئے 408 رنز سے ہرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں