سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہے۔
خاص طور پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا کہ بابر اپنی شاندار تکنیک کے ساتھ، ٹورنامنٹ کے دوران تین یا چار سنچریاں بنا سکتے ہیں۔
گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے مجھے لگتا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں اسکور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں ہر وہ خوبی ہے جس سے وہ اس ورلڈ کپ کو آگ لگا سکتا ہے میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے کافی وقت ہے میرا ماننا ہے کہ روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر ضرور ہیں لیکن بابر اعظم کا معیار مختلف ہے۔