تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کے لیے ایک اور عالمی ایوارڈ

اسلام آباد :پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ’نیشنل گیم چینجر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، ثنا میر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاءسوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق ثناء میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام امریکا کے شہر نیویارک میں 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ایشیا سوسائٹی ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔

ثناءمیر نے اپنے ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کرکٹ کے کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے لکھا کہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

ان کے ساتھ ساتھ اس ایوارڈ کے لیے شیخا حور القاسمی، ٹوکیو کائکے، کنگ فو ننس، فائزہ سعید، چھایہ شرما اور جین کی سن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ثنا میر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں۔

رواں سال ثنا میر کو انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں ان کے وسیع تجربے کے سبب بحیثیت رکن منتخب کیا گیا تھا۔اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے گیند بازوں میں آٹھویں درجہ پر فائز ہیں۔

ان کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -