تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آن لائن گیم کھیلنے والے 7 سالہ بچے نے والد کو کار بیچنے پر مجبور کردیا

لندن : کم عمر برطانوی بچے نے آن لائن گیم کھیلنے کےلیے والد کو گاڑی بیچنے پر مجبور کردیا۔

جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جارہی ہے بچوں کے تفریح کرنے اور کھیل کود کا انداز بھی تبدیل ہوتا جارہا ہے، کچھ سال پہلے تک بچے گلیوں، محلوں اور میدانوں میں گیم کھیلا کرتے تھے لیکن ترقی کے اس سفر نے بچوں کو آن لائن گیم تک محدود کردیا ہے۔

والدین بھی بچوں کو اپنی نظروں کے سامنے رکھنے کےلیے موبائل فون، ٹیب اور کمپیوٹر فراہم کردیتے ہیں لیکن ان کے مسلسل استعمال سے صحت پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ تو الگ ہیں لیکن یہ آن لاین گیم بعض اوقات لاکھوں کا نقصان بھی کروا دیتے ہیں۔

جی ہاں! آن لائن گیم کی وجہ سے برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو اپنی گاڑی بیچنا پڑگئی۔

دراصل برطانیہ میں ایک 7 سالہ بچے نے لگاتار موبائل پر ایک آن لائن گیم کھیلا اور اس دوران پونے تین لاکھ روپے کی خریداری بھی کر ڈالی۔

جب آن لائن خریداری کا بل والد کے سامنے آیا تو ڈاکٹر مرتضیٰ دنگ رہ گئے اور انہیں مجبوراً بل کی ادائیگی کےلیے اپنی گاڑی فروخت کرنا پڑی۔

برطانوی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے 7 سالہ بچے نے صرف ایک گھنٹہ آن لائن ڈریگن گیم کھیلا تھا، جس کے بعد مجھے پے در پے 29 ای میل موصول ہوئی جس میں آن لائن گیم کی خریداری کی پرچیاں تھیں۔

41 سالہ ڈاکٹر محمد مرتضیٰ اپنی 37 سالہ اہلیہ فاطمہ اور تین بچوں کے ہمراہ برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں مقیم ہیں۔

Comments

- Advertisement -