منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شکاری نے بارہ سنگھوں کی لڑائی کیسے ختم کروائی؟ حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے کبھی بارہ سنگھوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے، اگر ہاں تو پھر جانتے ہوں گے کہ وہ اپنی سینگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ پھنسا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی ایک تو لازمی زخمی ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک اسی طرح کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو بارہ سنگھوں کو لڑتے اور ایک دوسرے کے ساتھ سینگ پھنسائے دیکھا جاسکتا ہے مگر یہ دونوں بغیر زخمی ہوئے علیحدہ کیسے ہوئے یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کنساس وائلڈ لائف پارک کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں ایک شکاری موجود تھا جس نے دو بارہ سنگھوں کو ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دیکھا۔

- Advertisement -

شکاری نے انہیں محفوظ طریقے سے علیحدہ کرنے کے لیے ایسا انوکھا انداز اختیار کیا جسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ یہ شکاری ماہر نشانے باز ہیں جو پستول کی مدد سے پہلے بھی شکار کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارہ سنگھے کی آنکھ وہ دیکھ سکتی ہے جو انسانی آنکھ بھی نہیں دیکھ سکتی

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ جیکسن کاؤنٹی کے وائلڈ لائف پارک میں دو شکاری (گیم وارڈنز) موجود تھے جنہوں نے بارہ سنگھوں کی آواز سُنی۔

انہوں نے پہلے تو آواز کا تعین کیا اور پھر آہستہ آہستہ قدموں سے وہاں پہنچے تاکہ دونوں کو علیحدہ کرسکیں مگر بارہ سنگھا وہاں سے بھاگ گئے۔

شکاری نے محسوس کیا کہ دونوں کے سینگ بری طرح سے پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کا آسانی سے علیحدہ ہونا ممکن نہیں اور جب تک کسی کا سینگ نہیں ٹوٹے گا تو یہ علیحدہ نہیں ہوں گے۔

اس ساری صورت حال کے بعد شکاری نے پہلے تو دونوں کو روکنے کی کوشش کی جس میں‌ ناکامی ہوئی تو پھر انہیں بھگاتے ہوئے ایک مقام پر لے گیا، جہاں پر اُن کے منہ پر ایک کپڑا پھینکا تاکہ وہ اردگرد کے حالات اور پیش قدمی کو نہ دیکھ سکیں۔

یہ بھی دیکھیں: خونخوار تیندوے نے ہرن کے بچے کو گود لےلیا، ویڈیو وائرل

اب شکاری نے اپنی پستول نکالی اور اتنی کمال مہارت سے پھنسی ہوئی سینگ کا نشانہ لیا کہ دونوں بارہ سنگھا ایک ہی فائر میں بغیر زخمی ہوئے علیحدہ ہوئے اور پھر اپنی اپنی منزل کی طرف دوڑ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں