منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کراچی میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ، گروہ کا کارندہ بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گلشن اقبال بلاک 10 میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ گروہ کا ایک کارندہ بینک کے اندر داخل ہو کر بیٹھ جاتا تھا اور بڑی رقم نکلوانے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بینک کے اندر موجود کارندہ مطلوبہ شہری کی اطلاع اور نشانی اپنے ساتھیوں کو دیتا تھا، جس کے بعد بینک کے باہر موجود ملزمان شہری کا پیچھا کرتے اور اسے لوٹ لیتے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں