تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ: مسلح افراد کے گروہ نے ایک رات میں 39 گاڑیوں کو آگ لگادی

لندن: برطانوی ریاست وویسٹر شائر میں مسلح افراد کے گروہ نے 39 گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے، عوام سے گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی ریاست وویسٹر شائر کے گاؤں میں مسلح افراد کے گروہ نے 30 میل کے حصے میں کھڑی 39 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے گاڑیوں کے شیشوں کو بھی پستول کے ذریعے توڑا گیا۔

پولیس کے مطابق نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں میں وین، اوڈی اور دیگر سیاہ رنگ کی گاڑیاں شامل تھیں جبکہ گروہ کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

گروہ کی جانب سے 30 میل کے اندر جن علاقوں میں گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے ان میں فرین ہل ہیلتھ، کلینز، فلائی فورڈ فلے ویل، نونٹن بیوچیمپ، مال ورن، ٹیبرٹن شامل ہیں۔

انسپکٹر ڈیو نائٹ کے مطابق جن علاقوں میں گاڑیوں کو جلایا گیا ہے وہ وویسٹر شائر کے جنوب میں واقع ہیں جبکہ گروہ نے تمام گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے ایک گاڑی کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اس طرح کے جرائم کا ریکارڈ نکال رہی ہے جس کے ذریعے اس واردات کی کڑیاں ملائی جائیں گی۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ ان کے دادا کی گاڑی کو اس وقت نذر آتش کیا گیا جب گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی، پوری گاڑی جل کر خاکستر ہوچکی تھی صرف نشستوں کی دھاتی فریمیں باقی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مذکورہ علاقے میں پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -