تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شارجہ پولیس نے تانبا چوری میں ملوث ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا

شارجہ : پولیس نے شہر کی زیر تعمیر جہگوں سے تانبا چوری میں ملوث ایشیائی گینگ کو گرفتار کرلیا، پانچوں ملزمان غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے زیر تعمیر علاقوں سے کاپر کی تاریں چوری کرنے والے پانچ افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ کاپر کی تاریں چوری ہونے کی متعدد شکایات درج ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کر کے چوروں کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تانبا چور گروپ شہر کے مختلف علاقوں سے نت نئے طریقوں سے تاریں چوری کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کیس کی تفیش کے بعد تانبا چوروں کی آمجگاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جو رینٹ اے کار کمپنی سے گاڑی کرائے پر لے کر وارداتوں کے دوران استعمال کرتے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے گروہ کے تمام ممبران کو گرفتار کرلیا ہے جو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور مقیم تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان نے دوران تفتیش تانبا چوری کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا تاکہ عدالت میں مقدمہ دائر کیا جاسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -