تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ڈکیتی کی انوکھی واردات: مسلح افراد کروڑوں روپے لوٹنے کے باوجود خالی ہاتھ فرار

برازیلیا : بینک میں کروڑوں روپے کی نقب زنی کرنے والے لیٹرے نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیران کن ڈرامائی واردات جنوبی امریکی ملک برازیل میں کے جنوبی شہر کرائیسیوما میں پیش آئی، جہاں کچھ ڈاکیتوں نے بینک سے اسلحے کے زور پر رقم لوٹی تھی۔

ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم نقب زنوں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی اور ایک ٹرک کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فرار ہونے کےلیے راہگیروں کو بھی یرغمال بنایا لیکن بینک سے لوٹی ہوئی رقم لیکر فرار نہ ہوسکے۔

ملزمان کی جانب سے کیے گئے دھماکے میں لوٹی ہوئی رقم کو بھی نقصان پہنچا اور سڑک پر نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے اور بالآخر ملزمان کو خالی ہاتھ ہی اپنی جان بچاکر بھاگنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -