تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہور میں 7 افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لاہور میں درندہ صفت افراد نے لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی سے لڑکی کو اغوا کر کے 7 افراد نے چوہنگ لے جا کر اجتماعی ‏زیادتی کی اور بعدازاں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

راہ گیروں نے متاثرہ لڑکی کو جناح ہسپتال پہنچایا جہاں پولیس نے میڈیکل کروانے کے بعد لڑکی کا ‏بیان قلمبند کیا۔
ڈی آ ئی جی آپریشن ساجد کیانی کے حکم پر واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں متاثرہ لڑکی کی ‏مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزم ‏گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے افسران کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے ابتدائی شواہد اور بیانات کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملوث ملزمان کی ‏شناخت کا عمل جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -