تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایشیا کپ میزبانی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کے خلاف بڑی سازش سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو کنگولی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ دبئی میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

دبئی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ ’ایشیا کپ دبئی میں  ہی منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت خطے کی تمام ٹیمیں شرکت کریں گی‘۔

کنگولی کا کہنا تھاکہ ایشیا کپ کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں منعقد کیے جائیں کیونکہ ہماری ٹیم پاکستان جاکر کسی صورت نہیں کھیلے گی، اے سی سی حکام نے تین مارچ کو دبئی میں اجلاس طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے 2012-13 سے اب تک کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے، آخری مرتبہ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ آئی سی سی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق بھی کی گئی تھی۔

پاکستان میں آخری بار ایشیا کپ 2008 میں منعقد ہوا تھا اور 2009 کے بعد سے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ بھارتی ٹیم کے بغیر ہوگا؟

بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا اور معاملہ اے سی سی انتظامیہ کے سامنے اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ایشیا کپ 2020 کے تمام میچز دبئی میں ہی کرائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -