تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت : سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کو پولیس نے فلمی انداز میں ہلاک کردیا

کانپور : اترپردیش کے کانپور کے علاقے برا میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مرکزی  ملزم وکاس دوبے کا انکاؤنٹر کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو اجین سے کانپور لانے والی پولیس موبائل برا علاقہ کے کانپور بھونتی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پلٹ گئی، حادثہ کے بعد ملزم وکاس نے اہلکار کا پستول لے کر بھاگنے کی کوشش کی اور مقابلے کے بعد پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو آج مدھیہ پردیش سے کانپور لانے کے دوران پولیس مقابلے کے دوران ڈٖرامائی انداز میں ہلاک کردیا گیا۔

یو پی ایس ٹی ایف کی گاڑی وکاس کو لے کر کانپور آرہی تھی، پولیس کے مطابق برا کے پاس تیز رفتاری کے باعث اچانک راستے میں گاڑی پلٹ گئی،اس حادثہ میں وکاس دوبے اور ایک سپاہی کو بھی چوٹیں آئیں۔

اس کے باوجود وکاس کی کوشش پولیس کے چنگل سے بچ کر فرار ہونے کی تھی۔ اس نے موقع پا کر ایس ٹی ایف کے ایک افسر کی پستول چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔

ایس ٹی ایف نے وکاس سے سرینڈر کرنے کو کہا، وہ اس کے باوجود نہیں مانا تو پولیس کو مجبوراً انکاؤنٹر کرنا پڑا، جس میں وکاس یادو کو گولی لگی اور اسے ایل ایل آر اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

 اسپتال کے ڈاکٹر آر بی کمل کا کہنا ہے کہ "وکاس دوبے جب یہاں پہنچا تو وہ مر چکا تھا اور اس کو چار گولیاں لگی تھیں جن میں سے تین گولیاں اس کے سینے میں لگی تھیں اور ایک ہاتھ میں۔”

Comments

- Advertisement -