جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بھارتی بولرز سے متعلق بیان پر صارفین نے گنگولی کی کلاس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی بولرز سے متعلق بیان دینے پر سابق کپتان سارو گنگولی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

سابق بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی ورلڈ کپ میں محمد شامی، جسپریت بمرا اور محمد سراج کو دنیا کا بہترین بولر قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

سارو گنگولی نے بھارتی اسپورٹس چینل پر کہا کہ جسپریت بمرا کی واپسی سے ٹیم میں فرق پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بمرا واپس آیا ہے جو ٹیم کو مزید مضبوط بناتا ہے، بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے، شامی بمرا، سراج آپ کو اس سے بہتر تیز بولنگ اٹیک نہیں مل سکتا۔

سارو گنگولی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور ان سے پوچھا جارہا ہے کہ حارث رؤف۔ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ میں مدمقابل آئیں گی اس کے بعد دونوں ٹیموں کا سامنا بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں