تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

کچرے میں پڑے 25 ہزار ڈالر، صفائی کے عملے کا بڑا کارنامہ

اوہائیو : امریکا میں صفائی کے کام پر مامور عملے نے ایمانداری کا مظاہرہ کرکے لوگوں کے دل جیت لیے، بڑی نقد رقم ملنے پر اسے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں کچرا اٹھانے والے ملازمین نے ایک خاندان کی جانب سے حادثاتی طور پر پھینکے جانے والی 25 ہزار ڈالر کی رقم کچرے کے ڈھیر سے نکال کر اس خاندان کو واپس پہنچادی۔

کچرا اٹھانے والے کارکنوں کو یہ رقم حادثاتی طور پر اس وقت ملی جب اس خاندان نے اپنی دادی کے کمرے کی صفائی میں ان کی مدد کے دوران پھینک دی تھی۔

اس حوالے سے لورین کاؤنٹی میں ری پبلک سروسز کے حکام کو گزشتہ ہفتے ایک کال موصول ہوئی جس میں مذکورہ بالا خاندان نے رپورٹ کیا کہ گھر کی صفائی کے دوران ایک لفافے میں موجود 25 ہزار امریکی ڈالرز بھی کچرے کے ساتھ پھینک دیئے گئے۔

خاندان کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے والے ٹرک کی علاقے میں آمد سے کچھ دیر قبل ہی یہ لفافہ دیگر کوڑا کرکٹ کے ساتھ گھر کے باہر پھینکی گئی۔

جس پر ری سائیکلنگ کے آپریشن منیجر نے ٹرک کو رکوا کر کچرے سے رقم کی تلاش کروائی اور خوش قسمتی سے انہیں یہ رقم کچرے کے ڈھیر سے مل گئی جسے انہوں نے اس خاندان تک واپس پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -