کولمبو (10 مارچ 2026): بھارت کو ایک روزہ عالمی کپ جتوانے والے سابق کرکٹر کو سری لنکا ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت کو 2011 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں۔
گیری کرسٹن جو گزشتہ سالہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے لیے بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے کنسلٹنٹ کے طور پر اپنا کردار ادا کیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے جاری اعلامیہ کے گیری کرسٹن سے دو سال کا معاہدہ کیا گیا ہے اور وہ اگلے ماہ 15 اپریل سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
واضح رہے سابق سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
گیری کرسٹن نے 2011 میں بھارت کی فتح میں بطور کوچ اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے ان کی کوچنگ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


