بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری سوبرز 89 سال کی عمر میں چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر گیری سوبرز 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل راؤنڈر سر گریری سوبرز بارباڈوس میں انتقال کرگئے ان کی عمر 89 برس تھی۔

ان کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں ہوتا تھا۔

گیری سوبرز نے کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ فاسٹ بولنگ کے ساتھ رسٹ اسپن بھی کرتے تھے اور شاندار فیلڈر بھی مانے جاتے تھے۔

انہیں سر ڈان بریڈمین نے’فائیو ان ون کرکٹر‘ بھی قرار دیا تھا۔

سوبرز نے 1954 سے 1974 کے درمیان ویسٹ انڈیز کے لیے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 57.78 کی اوسط سے 8,032 رنز بنائے اور 34.03 کی اوسط سے 235 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پڑھیں: شبھمن گل نے سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

 آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ  انہی کے اعزاز میں نامزد کیا گیا ہے اور یہ تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایک عظیم اننگز کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوبرز نے 1952-53 میں 16 سال کی عمر میں اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور ایک سال بعد جمیکا میں انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں