وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے نئے وسائل دریافت کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقامی گیس ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ شوکت ترین، وزیر توانائی ، وزیرمنصوبہ بندی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گیس کی طلب اور ایل این جی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالےسے بریفنگ دی گئی جب کہ ڈومیسٹک ایکسپلوریشن کیلئے لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے نئے وسائل دریافت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقامی گیس ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کےاجراکو تیز کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھ اکہ مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کئےبغیر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔