منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

پاکستان میں گیس اور تیل کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 مئی 2026): پاکستان میں گیس اور تیل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر ہے۔

اپریل 2026 کے آخری ہفتے میں گیس کی پیداوار میں 4.5 فیصد ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی پیداوار بڑھ کر 3079 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔ اوچ، قادر پور اور شیوا فیلڈز سے پیداوار میں اضافے کے باعث گیس آؤٹ پٹ بہتر ہوا۔

اسی طرح، تیل کی پیداوار میں بھی 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی مجموعی پیداوار 72 ہزار 167 بیرل یومیہ پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

کے پی ڈی اور دیگر فیلڈز سے پیداوار بڑھنے سے آئل سیکٹر میں بہتری ہوئی۔ براگزئی فیلڈ کی پیداوار میں نمایاں 15.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ شرف فیلڈ سے بھی تیل کی پیداوار بڑھ گئی۔

او جی ڈی سی ایل کی تیل پیداوار میں 3.6 فیصد، ماری پیٹرولیم کی پیداوار میں نمایاں 37.5 فیصد اور پی پی ایل کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گیس سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل کی پیداوار 6.8 فیصد بڑھ گئی، ماری پیٹرولیم کی پیداوار میں 4.2 فیصد اور کنر پساکی ڈیپ فیلڈ میں تیل کی پیداوار میں 29 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں