جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

گھر میں گیس کمپریسر مشین پھٹنے سے تباہی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : گھر میں گیس کمپریسر مشین پھٹنے سے تباہی مچ گئی، حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ خاتون کا ستر فیصد جسم جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس کمپریسر مشین پھٹ گئی ، جس سے آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک خاتون کا ستر فیصد جسم جھلس گیا، خاتون سمیت2زخمیوں کوآئی سی یوشفٹ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اہل خانہ کا کہنا ہے ناشتہ بنانے کے دوران بجلی آنے پر پریشر مشین پھٹی، جس سے یہ حادثہ ہوا۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہیں ، جنہیں کراچی ریفرکردیا گیا ہے، ایم پی اے ناصرقریشی نے سول اسپتال پہنچ کر زخمیوں کودی گئی سہولتوں کاجائزہ لیا۔

خیال رہے ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔

یہ کمپریسر انتہائی خطرناک ہیں اور بہت سے واقعات میں ان کے پھٹ جانے سے گھر والے شدید زخمی ہوچکے ہیں اور بعض اوقات جان سے بھی جاتے ہیں۔

گیس کمپریسر کیا ہوتا ہے؟

گیس کمپریسر ایک الیکٹریکل ڈیوائس ہے جس کا کام پائپ میں موجود گیس کو اپنی طرف کھینچ کر چولہے، گیزر یا ہیٹر کے برنر تک پہنچانا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں