منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

‘گیس بحران کے باعث ملک بھر میں سینکڑوں کارخانے بند ہوگئے، بےروزگاری بڑھنے کا بھی خطرہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا ہے کہ گیس بحران کے باعث ملک بھر میں سینکڑوں کارخانے بند ہوگئے جس کے باعث بےروزگاری میں اضافے کا بھی خطرہ ہے۔

پاکستان اکانومی واچ کے صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گیس کے بحران نے ملک کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ملک میں روزانہ ایک ارب مکعب فٹ قدرتی گیس چوری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس چوری پر قابو پانے یا اصلاحات کا عمل شروع کرنے کے بجائے گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے ایماندار صارفین کو سزا دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کمپنیوں کے سربراہان کی برطرفی اور قیمت میں حالیہ اضافہ سے گیس سپلائی سمیت مجموعی صورتحال بہتر نہیں ہوئی مگر عوام کی کمر ٹوٹ گئی جبکہ ملک بھر میں سینکڑوں کارخانے بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے۔

ملک بھر میں ایک بار پھر گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت بڑھنے کے بعد جہاں معیشت کو نقصان پہنچا ہے وہاں عام شہری صرف توانائی کی مد میں اپنی آمدنی کا تیس فیصد تک خرچ کرنے پر مجبور ہو گیا ہے، جس سے انکا صحت، بچوں کی تعلیم ، کرایہ اور دیگر امور کا بجٹ متاثر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پوٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کو مرمتی کام کے لیے 60 گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں گیس بحران کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں