کراچی میں گیس کا بحران بدترین ہو گیا

ملک کے سب سے بڑے اقتصادی و معاشی حب کراچی میں گیس کا بحران بدترین ہوگیا، شہر کے تمام انڈسٹریل زون کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔
ذرائع ایکسپورٹ انڈسٹری کے مطابق تمام انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی گیس نہیں مل رہی ہے جب کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی گیس کی فراہمی نصف کردی گئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہےکہ صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس دے رہے ہیں کمپنی کو اس وقت گیس کی اشد کمی کا سامنا ہے ، گیس فیلڈڑ سے لگ بھگ 200 سے 250 ایم ایم سی ایف ڈی کم مل رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق قلت کی سبب گھریلو صارفین کو گیس پہچانے میں انتہاٸی دشواری کا سامنا ہے تاہم گیس لوڈ مینیجمنٹ سپلاٸی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو گیس پہچانا پہلی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس پہچانے کی غرض سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 فیصد گیس کی ترسیل ختم کردی ہے جبکہ کیپٹو پاور کی گیس سپلاٸی میں بھی 50 فیصد کمی کی گٸی ہے۔