The news is by your side.

Advertisement

چترال: گیس سلنڈر پھٹنے سے 5دکانیں جل کر خاکستر

چترال : گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

پولیس کے مطابق زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گاؤں عشریت کے نئے بازار کی ایک دکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ دکانیں جل گئیں، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے.

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حسب معمول تاخیر پہنچا، جس کے باعث دکانیں جل خاکستر ہوگئیں۔

متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں