اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بھارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 85 افراد ہلاک ، پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع میں ہفتے کی صبح ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 85 ہو گئی ہے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کئی کی حالت نازک ہے۔ حکومت نے حادثے کی انکوائری کا حکم دیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت دھماکے کی وجہ سلنڈر پھٹنے کو بتا رہی ہے جبکہ دوسری طرف خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد میں دھماکے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا، اندور سے تفتیشی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ یہاں سے تقریبا 65 کلومیٹر دور پیٹلاود کے ایک مکان میں صبح آٹھ بجے کے بعد دھماکہ ہوا ہے، اس مکان کے نچلے حصے میں تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں اور اوپری منزل پر رہائش گاہ بتایا گیا ہے۔ اسی کے بازو میں ایک ریسٹورینٹ ہے اور اس میں درجنوں لوگ صبح چائے ناشتہ کے لئے آئے ہوئے تھے۔ ارد گرد کے قصبائی علاقے بھی کافی گھنے ہیں۔ریسٹورینٹ میں رکھے گیس سلنڈر میں بھی دھماکہ ہوا۔

ذرائع نے ابتدائی جانچ کےبعد بتایا کہ مکان میں غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز اشیا ڈیٹونیٹر کے طور پر رکھی ہوئی تھیں۔ کسی وجہ سے اس میں دھماکہ ہوگیا اور اس دھماکے نے ریسٹورینٹ کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس وجہ سے ریسٹورینٹ اور سڑک پر کھڑے لوگ بھی زد میں آگئے۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے ریسٹورینٹ میں آئے لوگ اور سڑک پر کھڑے لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ فی الحال ملبے میں بھی کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔پولیس محکمہ اور مقامی لوگ امدادی کام میں لگے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں