کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک رہائشی گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر کے دفتر نے اپنے بیان میں بتایاکہ واقعہ پولیس ڈسٹرکٹ 21 میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان سرد موسم کے دوران اپنے گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق گیس لیک ہونے کے باعث گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی باشندہ اور 6 افغان شامل تھے، جب کہ 20 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک ہوا تھا، اور ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔
جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
روئٹرز کے مطابق اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے کابل کے ہوٹل میں چینیوں کے زیر انتظام ریسٹورنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کے ایک سخت حفاظتی حصار میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


