اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

پاکستان کی بڑی کامیابی! گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا، جس سے یومیہ 9 لاکھ 42 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں واقع سیرانی ایکسپلوریشن بلاک سے گیس اور کنڈنسیٹ کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں واقع سیرانی ایکسپلوریشن بلاک میں گیس اور کنڈنسیٹ کی اہم دریافت کا اعلان کردیا۔

پی پی ایل نے بتایا کہ آپریٹڈ سیرانی بلاک کے دریافتی کنویں ڈولفن X-1 سے چلتن فارمیشن میں پہلی مرتبہ گیس دریافت ہوئی ہے۔

کنویں کی کھدائی 17 اپریل 2026 کو شروع کی گئی تھی اور اسے 3,850 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ڈولفن X-1 سے چلتن فارمیشن میں یومیہ 9 لاکھ 42 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، ہ یہ دریافت لوئر انڈس بیسن میں ایک نئے ہائیڈروکاربن پلے کی نشاندہی کرتی ہے اور علاقے میں فعال پیٹرولیم نظام کی موجودگی کو بھی ثابت کرتی ہے۔

ابتدائی طور پر کنویں سے یومیہ 94 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوا تھا، تاہم 24 گھنٹوں کے اندر اس کی پیداوار کم ہو کر 46 بیرل یومیہ رہ گئی۔

پی پی ایل کے مطابق سیرانی بلاک کے دلدلی اور دشوار گزار زمینی علاقوں کے باعث یہ خطہ طویل عرصے سے دریافت کے لیے مشکل سمجھا جاتا تھا، تاہم نئی دریافت نے ممکنہ شالو آف شور علاقوں میں ہائیڈروکاربن کے امکانات مزید بڑھا دیے ہیں۔

سیرانی بلاک میں پی پی ایل 75 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ دیگر شراکت داروں کا حصہ 25 فیصد ہے۔

پی پی ایل نے ڈولفن X-1 کی کھدائی اور منصوبے میں تعاون پر پاکستان نیوی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ دریافت پاکستان میں نئے ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں