جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ساون فیلڈ میں گیس کی بڑی دریافت کرلی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی ایل کا کہنا ہے کہ خیرپور کے ساون فیلڈ میں گیس دریافت ہوگئی جس کا خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ساون میں پہلی بار کنویں کی ڈرلنگ خصوصی ٹریپ ایویلوایشن اپروچ کے تحت کی گئی۔

پی پی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت جوائنٹ وینچر کے تحت کی گئی ہے، ساون ڈیپ نارتھ کنویں پر 14017 فٹ گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کرلی گئی ہے اور جانچ کے دوران تقریباً 0.30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر سامنے آئے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان پر قدرت مہربان، تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پی پی ایل کے مطابق نئی دریافت نے جیولوجیکل ماڈل کو درست ثابت کردیا ہے، دریافت نے خطے میں نئے ایکسپلوریشن مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں۔

ساون فیلڈ میں دریافت ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں