تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران میں گیس لیکج دھماکے، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تہران : ایران ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے لرز اٹھا، گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جبکہ چھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 7 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔

تہران کے قریب فیکٹری میں زوردار دھماکا

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دھماکے کو انسانی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا، مقامی اعلیٰ عہدیدار امین بابائی کے مطابق تہران سے 23 کلومیٹر دور واقع بقرشہر کے صنعتی ایریا میں قائم ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -