بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

’گیس ٹیرف منجمد کرنے کے فیصلے سے صنعتوں کو ریلیف نہیں ملے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 جنوری 2026): معروف بزنس مین زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف منجمد کرنے کے حکومتی فیصلے سے صنعتوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔

زبیر موتی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس ٹیرف میں کمی کا مطالبہ متعدد بار حکومت کے سامنے رکھا گیا، گیس پرائس فریز کرنے سے صنعتی شعبے کی مشکلات کم نہیں ہوں گی، وزیر اعظم شہباز شریف بھی توانائی اخراجات کم کرنے کی ضرورت پر زور دے چکے۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار اور برآمدات میں کمی کا خطرہ بڑھ گیا، مقامی گیس کی اصل لاگت 1800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ صنعتوں سے 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو وصولی غیر منصفانہ ہے، ایس ایم ایز کیلیے 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس انتہائی مہنگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آر ایل این جی کا تناسب 10 سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا، اس سے پیداواری لاگت مزید بڑھ گئی۔

گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے یکم جنوری سے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر جنوری 2026 سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، سرکلر ڈیٹ میں مزید اضافہ نہیں ہو رہا، گیس کا سرکلر ڈیٹ تین ہزار ارب ہے جس میں ایل پی ایس بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر نے مشکل صورت حال میں کنٹریکٹ کی شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں