ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری کے ایک ہیئر سیلون سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت ارشاد، جہانگیر اور سیکورٹی گارڈ علی کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق تینوں افراد کی موت جنریٹر کی گیس لیکیج کی وجہ سے واقع ہوئی۔ تینوں ملازمین سوئے ہوئے تھے۔ دکان کے اندر پنجرے میں موجود طوطا بھی مردہ پایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افراد کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد گیس لیکیج سے جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب دکان کے مالک دانش کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مجبوری میں دکان میں مقیم تھے۔ تینوں افراد ضیا الدین اسپتال کے قریب رہائش پذیر تھے تاہم تینوں کو بیچلر ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے غیر شادی شدہ اور پنجاب کے رہائشی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں