بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ہنگو میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 5 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گیس لیکج کے باعث دھماکا ہنگو کے علاقے علی آباد میں قائم ایک گھر میں ہوا، زخمی ہونے والے تمام 5 افرد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا معائنہ کررہی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ گیس دھماکے میں3بچیوں سمیت5افرادزخمی ہوئے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے گیس لیکج کی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

فوجی کالونی میں گھر میں گیس لیکج دھماکا، 5 بچے زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں راولپنڈی کے فوجی کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی تھی۔ آگ سے جھلس کر تین بہنیں اور دو بھائی زخمی ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں