ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایبٹ آباد، گھر میں گیس لیکیج سے ماں اور 4 کمسن بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے نواں شہر تھانے کی حدود میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ماں اور دو کمسن بیٹیاں اور بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور چار کمسن بچوں کی موت گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے جبکہ والد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت شمیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے پیش آیا۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن مسلم کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سردی سے بچنے کے لیے اہلخانہ نے ہیٹر جلانے کے لیے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں