جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں نہیں جاتی؟ ترجمان ایس ایس جی سی نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی) کی جانب سے کراچی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ ادارہ کراچی کے عوام کو گیس کی نارمل فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات برقرار ہیں، بعض علاقوں میں مکمل طور پر گیس کی بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سلمان احمد صدیقی نے ناظرین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق وجوہات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی البتہ گیس کی لوڈ منجمنٹ کی جاتی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ہر سال موسم سرما میں زیر زمین گیس کے ذخائر میں بتدریج کچھ کمی ہوتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی انتظامیہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کے لیے خلوص دل سے کوشاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں