تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

گیس میٹر کا کرایہ ماہانہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا

لاہور: گیس میٹر کا کرایہ ماہانہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس ٹیرف کے بعد ماہانہ میٹر چارجز بھی بڑھا دیے گئے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کے کرائے میں یک مشت ناقابل یقین حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ کم از کم بل 500 روپے دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر، رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس اب بھی ایل پی جی، لکڑی اور کوئلے سے سستی ہے، دوسری طرف صارفین کا کہنا ہے کہ بقایا جات کی وصولی صارفین سے زیادتی ہے، جو گیس کئی ماہ پہلے استعمال ہو چکی اس کا بل کیوں دیں۔

Comments

- Advertisement -