تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

بنگلہ دیش کی مسجد میں دوران نماز دھماکا، 16 نمازی شہید

ڈھاکا: بنگہ دیش کی مسجد میں نماز کے دوران خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مسجد میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Bangladesh Shia mosque attacked by gunmen - BBC News

پولیس کے مطابق دھماکا جمعے کی شام اس وقت ہوا جب نماز اختتام پر تھی، دھماکے کی آواز دور دراز تک سنی گئی اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے مسجد کے باہر پہنچے۔

ISIL claims responsibility for Bangladesh mosque attack | Bangladesh News | Al Jazeera

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد میں پائپ لائن سے گیس لیک ہوئی جیسے ہی مسجد کا اے سی (ایئر کنڈیشن) کھولا گیا تو دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے مسجد کی کھڑکیاں اور دیواریں بھی تبا ہوگئی، آخری اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -