کراچی (17 مئی 2026): سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے نیپا فلائی اوور کے قریب پائپ لائنز کی لوئرنگ کے کام سے متعلق اپڈیٹ جاری کر دی گئی۔
ایس ایس جی سی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ نیپا فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کے کام کے دوران جن علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تھی وہ اب بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے مزید بتایا کہ لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال، کراچی سینٹرل پرزن سمیت درج ذیل علاقوں کو گیس کی فراہمی بحال کی گئی:
- گلشن اقبال کے تمام بلاکس
- پی آئی بی کالونی
- جمشید روڈ
- لائنز ایریا
- پی ایچ ایس سوسائٹی
- صدر
- کھارادر کے بعض علاقے
- لیاری
- گارڈن اور اطراف کے علاقے
یاد رہے کہ جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گیس و بجلی مزید مہنگی! آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی کڑی شرائط عائد
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ نیپا فلائی اوور (پُل) کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
بی آر ٹی روٹ پر نیپا فلائی اوور کے قریب ٹرانس کراچی کی درخواست پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی 16 انچ اور 20 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کا کام ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انجام دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


