آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس تین فیصد سستی کی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 8 فیصد تک سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔
یہ پڑھیں: سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
سوئی ناردرن کے لیے گیس نئی اوسط قیمت 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کی اوسط مقررہ قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔
ایس این جی پی ایل کے لیے 13.565 ارب، ایس ایس جی سی ایل کے لیے 47.315 ارب ایڈسٹ کیے گئے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی صارفین کے مفاد اور مالی نظم و ضبط کے تحت کی گئی، اوگرا نے اپنا فیصلہ بھجوا دیا، وفاقی حکومت قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
حکومتی ہدایات تک موجودہ گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔


