پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2026 کے پہلے ہفتے میں گیس کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر 3126 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔
قادر پور، اُچ اور شیوا فیلڈز سے زیادہ پیداوار کے باعث گیس آؤٹ پٹ میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
مئی 2026 کے پہلے ہفتے میں خام تیل کی پیداوار میں 1 فیصد کمی ہوئی۔ پہلے ہفتے میں خام تیل کی پیداوار کم ہوکر 71 ہزار 552 بیرل یومیہ رہی۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر میں بہتری جبکہ آئل آؤٹ پٹ دباؤ کا شکار رہی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


