کراچی (11 نومبر 2025): پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے گمبٹ ساؤتھ گیس پروسیسنگ پلانٹ کی پیداواری استعداد میں اضافہ کر دیا۔
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ گمبٹ ساؤتھ بلاک سانگھڑ میں جی پی ایف ٹو پلانٹ کی گیس پروسیسنگ صلاحیت 60 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھا دی گئی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق پلانٹ میں 2016 میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی خام گیس کی صلاحیت تھی، پیداواری بہتری اور ٹیکنیکل اقدامات کے بعد پلانٹ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پروسیس کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔
کمپنی نے ایمین سویٹننگ پروسیس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا کر ہدف حاصل کیا، پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل کنڈینسیٹ اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی یومیہ اضافہ کیا گیا ہے۔
امریکی کروڈ آئل کا دوسرا جہاز پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا
ترجمان کے مطابق یہ سنگ میل کم سے کم لاگت میں حاصل کیا گیا ہے، اور اس کامیابی کو آپریشنل ایکسی لینس اور وسائل کے زیادہ استعمال کی علامت قرار دیا گیا۔
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ مقامی ہائیڈرو کاربن پیداوار میں اضافہ ملک کے لیے خوش آئند ہے، کمپنی کی جانب سے ان معلومات کے حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


