The news is by your side.

Advertisement

برآمدی وصنعتی شعبے کے لیے گیس 60 سے 80 فیصد مہنگی

اسلام آباد : حکومت نے برآمدی وصنعتی شعبہ جات کے لیے گیس 60 سے 80 فیصد مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق برآمدی شعبے کیلئے  گیس کاریٹ 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور  صنعتی شعبے کیلئے  گیس کا ریٹ 700 میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ بڑھا دیا گیا۔

برآمدی وصنعتی شعبہ جات کے لیے گیس کے ریٹ60 سے 80 فیصد مہنگے ہوگئے، برآمدی شعبے کی گیس 820 سے بڑھا کر 1350 روپے اور صنعتی شعبےکی گیس850سےبڑھ کر1550روپےفی ایم ایم بی ٹی یوکردی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے ترجمان رانااحسن نے کہا ہے کہ گیس اوربجلی کےریٹ بڑھانامجبوری تھی، حکومت برآمدی اورصنعتی شعبے کو اب بھی رعایتی گیس دے رہی ہے۔

رانااحسن افضل کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبےکی گیس کیلئے بجٹ میں 40ارب روپےکی سبسڈی رکھی ہے، سبسڈی کامقصدہےکہ برآمدی شعبہ بین الاقوامی مارکیٹ کامقابلہ کرسکے۔

گذشتہ روز وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں 5برآمدی شعبوں کیلئےآرایل این جی گیس ریٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

برآمدی سیکٹرزکو9 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوگیس فراہم کی جائے گی جبکہ 5برآمدی شعبوں کو بجلی بھی 9 سینٹ فی یونٹ فراہمی کا فیصلہ کیا گیا تھا،نئے ریٹس کا اطلاق یکم اگست 2022 سے ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں