اسلام آباد (26 مارچ 2026): پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو ملک کے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سہتو-1 کنویں سے گیس کے وسیع ذخائر برآمد ہوئے، اس سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
بیان میں بتایا گیا کہ سہتو-1 کنویں سے 3390 پی ایس آئی دباؤ اور مضبوط ذخائر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی تھی۔
مزید بتایا گیا کہ کنویں کیلیے 3870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی۔
کمپنی کا منصوبے میں 95 فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد حصہ ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں اضافے کا امکان ہے، دریافت سے توانائی بحران میں کمی کی توقع ہے۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


