کوہاٹ کے ٹل بلاک میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بین الاقوامی کمپنی مول نے کوہاٹ کے ٹل بلاک میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بلٹنگ ون ایس ٹی ون کنویں سے 26.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی ہے۔
جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کنوئیں کی کھدائی کا آغاز 10 اگست 2025 کو ہوا تھا، کمپنیوں نے مجموعی گہرائی 4004 میٹر تک ریکارڈ کی تھی۔
نئی دریافت سے توانائی کی سیکیورٹی اور مقامی وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
یہ پڑھیں: بڑی خوشخبری! پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سہتو-1 کنویں سے گیس کے وسیع ذخائر برآمد ہوئے، اس سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ سہتو-1 کنویں سے 3390 پی ایس آئی دباؤ اور مضبوط ذخائر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی تھی۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


