جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

گیس سیکٹر کا جائزہ، آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا چوتھا دور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (05 مارچ 2026): پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد واشنگٹن اور استنبول سے ورچوئل مذاکرات میں شریک ہوگا، مذاکرات میں گیس سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور پاکستان میں جولائی تا دسمبر گیس شعبے کے سرکلر ڈیٹ پر بات چیت ہوگی۔

گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی، جولائی تا دسمبر پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

سندھ یوتھ کارڈ کن نوجوانوں کو ملے گا؟

آج آئی ایم ایف کے ساتھ ساورن ویلتھ فنڈز، ایس او ایز ایکٹ پر بات ہو گی، رواں سال کے لیے نجکاری پلان، پی آئی اے اسٹیٹس اور دیگر اداروں پر بات ہوگی، رواں مالی سال کے لیے فسکل گیپ کو مکمل کرنے کا پلان بھی وفد سے شیئر ہوگا۔

آج آئی ایم ایف کے ساتھ دیگر اہم وزارتوں کے مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں