پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

گیس 48 گھنٹوں کے لیے کن صارفین کے لیے بند رہے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کےلیے 24 جنوری سے 48 گھنٹے گیس بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق گیس بندش کا فیصلہ موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر کیا گیا، گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کے لیے صنعتوں کے لیے گیس بند کی جارہی ہے۔

صنعتوں، کیپٹیو پاورپلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کو صبح 8 بجے سے پیرصبح 8 بجے تک گیس بند رہے گی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلے ہی رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رکھی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے چند روز قبل بھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں