پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی اچانک بند ہو جانے سے شہریوں، ہوٹل مالکان و دیگر کو شخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سرجانی میں گیس لیکج کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے مخلتف علاقوں میں ہنگامی طور پر گیس کی فراہمی منقطع کر دی ہے۔

سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، گلشنِ معمار، سائٹ، سپر ہائی وے، نارتھ کراچی، صدر اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہے۔

- Advertisement -

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ گیس پائپس اور متعلقہ لیکج کی مرمت تبدیل کرنے کا متوقع وقت آج رات 08:00 بجے ہے، سوئی گیس کا عملہ اس مسئلے کے جلد حل کیلیے مسلسل مصروف ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق اس سلسلے میں ہونے والی زحمت کیلیے ہم اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں