اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ، صارفین پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : صوبے کے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد صوبے کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کے بعد کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا تھا لپ متاثرہ والو اسمبلی کوئٹہ، سبی روڈ سے تقریباً 700 سے 800 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث تاحال مرمتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

کمپنی نے کہا مرمتی ٹیمیں تیار ہیں اور سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ مقام پر روانہ کردی جائیں گی۔

انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور گیس کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم گیس سپلائی میں تعطل کے باعث متاثرہ علاقوں کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی نے گیس کی فراہمی میں خلل پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کا عمل سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں