وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 11 تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اویس لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں سے مشاورتی پلان تیار کر لیا گیا ہے سحری اور افطاری میں گیس پریشر برقرار رکھنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کا شیدول جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے سوئی ناردرن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں صبح 3بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ صارفین کم پریشر کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


