کراچی : گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، نارتھ کراچی، سر سید ٹاون الیون سی ٹو، یو پی موڑصدر، لیاری، گارڈن، کھارادر، کیماڑی، محمود آباد میں گیس غائب ہے۔
نیو کراچی، بلدیہ ٹاوٴن اور ایف بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں روز 9 گھنٹے گیس کی فراہمی بند ہوجاتی ہے جبکہ لیاری، کیماڑی، کورنگی، ناظم آباد، اورنگی ٹائون ، میٹرول اور لیاقت آباد میں بھی بری صورتحال ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 9 گھنٹے گیس نہیں دی جارہی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے سپلائی معطل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی۔
صارفین کو صبح ناشتے پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کی سپلائی معطل کرنے سے صارفین کو مسائل کا سامنا ہے۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بلوچستان کی طلب بڑھنے سے گیس پریشر کا ایشو پیدا ہوتا۔