تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

گیٹ وک ایئرپورٹ، ڈرونز اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

لندن : برطانوی پولیس نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز اڑانے والے افراد کی اطلاع دینے والے کو 50 ہزار پاؤنڈ انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دو روز قبل 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے تھے، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیسکس پولیس رن وے پر ڈرونز اڑانے والے افراد کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کررہی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر آج سے باقاعدہ پروازیں طے شدہ شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے ڈرونز کنٹرول کرنے والے آلات بھی نصب کردئیے ہیں۔

برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد کی بنا پر رہا کردیا، گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون کی وجہ سے 1 ہزار فلائٹ کینسل ہوئی تھیں اور ایک لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں : لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

یاد رہے کہ سینتالیس سالہ پاؤل گئیت،57 سالہ ایلائنی کرک کو برطانوی پولیس نے شک کی بنیاد پر جمعے کی شب 10 بجے گرفتار کیا تھا۔

برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ناکارہ ڈرون برآمد کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والا جوڑا گرفتار

واضح رہے کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر پروازیں مسلسل 36 گھنٹے تک منسوخ رہی تھیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -